مگر صاف بات یہ ہے کہ علماء بھی سب نہیں ہیں۔ بلکہ علماء حقیقت میں صرف وہ ہیں جو لیڈروں کے تابع نہ ہوں۔ حکم شرعی کے تابع ہوں۔ اور جو علماء لیڈروں کے تابع ہیں ان کی تو حالت یہ ہے کہ واللہ اگر لیڈر آج اپنی رائے کو بدل دیں تو یہ علماء بھی ادھر ہی ہوجائیں مگر ہیں عقلمند کہ فوراً اپنے فتوے کو نہ بدلیں گے کیونکہ اس سے عوام کو صاف معلوم ہو جائے گا کہ ان کے فتوے لیڈروں کی رائے کے تابع ہیں بلکہ آہستہ آہستہ اپنی رائے کو بدل کر لیڈروں کے راستہ پر آجائیں گے۔
آج کل علماء ہزاروں کے ساتھ دو وجہ سے ہیں یا تو اس لئے کہ ان سے علیحدگی میں زوال جاہ کا اندیشہ ہے چنانچہ شاہد ہے کہ جو علماء ان کے ساتھ نہیں ہیں ان کو عوام نے کیسا بدنام کیا اور کتنابرا بھلا کہا۔ یا روپیہ کی طمع شان کے ساتھ ہیں کہ اگر ہم نے ان تحریکات میں شرکت نہ کی تو مدرسہ کا چندہ بند ہوجائے گا۔ کوئی مدرسہ کی اعانت نہ کرے گا
ایک عالم نے مجھے لکھا تھا کہ ان تحریکات سے علیحدگی کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تم اکیلے رہ جاؤ گے۔ کوئی تمہارے ساتھ نہ ہو گا ۔ میں نے جواب دیا کہ مجھے خدا کا ساتھ ہونا کافی ہے اور کسی کے ساتھ ہونے کی ضرورت نہیں۔ لعنت ہے ایسے مال و جاہ پر جس سے کی رضاء مقصود ہو
مسلمانوں کی شان تو یہ ہونا چاہیے کہ رضاء الہی کے سامنے اس کو کسی کی پرواہ نہ ہو۔ اگر مخلوق اس کو پاگل بنا کر چھوڑ دے مگر خدا راضی ہو تو وہی اس کے لئے سلطنت ہے اگر وہ پاگل بھی ہے تو کس کا پاگل ہے۔ –
اس کے نزدیک جو خدا کا دیوانہ ہو وہ خود دیوانہ نہ ہے ۔ مگر ان کی دیوانگی بے عقلی کی دیوانگی نہیں بلکہ مستی معقل سے ان پر ایک نشہ سوار ہے یہ وہ دیوانگی ہے جس پر ہزار عقلیں قربان ہیں ۔ او گل سرخ ست . تو خوش نخواں مست عقل است اوتو مجنونش مخواں دو گل سرخ ہے تو اس سے خوش نہ ہو وہ عقل سے مست ہے تو اسے مجنوں نہ سمجھ ) کوئی تو اس لیئے نیند میں پڑا سورہا ہے کہ روٹی نہیں ملی فاقہ گزر رہا ہے اور یہ اس لئے نیند میں ہے کہ کھا بہت گیا ہے۔ بہت کھانے سے بھی نیند آیا کرتی ہے۔ اسی طرح کوئی تو اس لئے مجنون ہے کہ اس کے پاس عقل نہیں اور کوئی اس لئے مجنون ہے کہ غلبہ عقل سے مست ہو گیا ہے۔ یہ لوگ مصالح کو مسالہ کو مصالح کی طرح پںسں ڈالتے ہیں ۔ان کی بڑی مصلحت یہ ہوتی ہے کہ ایک کو راضی کر لیں۔ بڑی مصلحت یہ ہے کہ سب کو چھوڑ کر بس ایک (اللہ رب العزت) کو لے لو
315, Vol 16 خطبات حکیم الامت
For a brief understanding in English, click on the link below: